ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کھیل مقابلوں میں بھٹکل:جنتا ودیا لیا مرڈیشور کے طلبا تعلقہ سطح کے لئے منتخب

کھیل مقابلوں میں بھٹکل:جنتا ودیا لیا مرڈیشور کے طلبا تعلقہ سطح کے لئے منتخب

Sat, 03 Sep 2016 18:57:25    S.O. News Service

بھٹکل:3/ اگست(ایس او نیوز)جنتا ودیا لیا مرڈیشور کے طلبا نے سال 2016-2017علاقائی کھیل مقابلوں میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ مقابلے میں جن کھلاڑیوں نے شریک ہوکر تعلقہ سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں اس کی تفصیل اس طرح ہے۔

 ہیمنت این دیواڑیگا، کرن رمیش نائک نے یوگاسن میں اول ۔ اشونی ماستی نائک شطرنج میں دوم۔ منوج شری دھر دیواڑیگا شاٹ پٹ میں اول اور ہرڈلس میں دوم۔ ششانک رمیش نائک ہرڈلس میں اول۔ سچن آنند نائک 200میٹر دوڑ میں دوم۔ ڈانیل انتھوتی ڈیسوزاڈسکس تھرو میں سوم۔ سہنا درگیا نائک 100میٹر میں دوڑ میں سوم اور ہرڈلس میں سوم مقام حاصل کیاہے۔ اسی طرح دیگر مقابلہ جات میں بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے تعلقہ سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ اسکول کے پی ای ٹیچر پرہلاد نایک نے طلبا کھلاڑیوں کی تربیت کی تھی۔ اسکول کے صدر مدرس اور دیگر ذمہ داران نے طلبا کو مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: